سعودی،29جنوری(ایجنسی) سعودی کے مشرقی شہر الاحساء میں ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔
العربیہ نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ الاحساء گورنری میں واقع مسجد الإمام الرضا میں دو بمباروں نے حملہ کیا
ہے۔ان میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا اور دوسرے نے نمازیوں پر فائرنگ کی ہے۔اس حملے میں ملوّث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں گذشتہ سال اہل تشیع کی دو مساجد میں بم دھماکوں کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔داعش نے ان دونوں بم حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔